حیدرآباد۔10۔مارچ (اعماد نیوز)ریاستی الیکشن کمیشن کے کمشنر رما کانت ریڈی
نے آج کہا کہ ریاست میں مسلسل بلدی ‘اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کی وجہ
سے ریاستی انتطامیہ پر شدید
دباؤ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس دباؤ کے لئے سابق
ریاستی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔ اور کہا کہ مناسب وقت میں بلدی انتخابات
کے عدم انعقاد کی وجہ سے ہی ریاست میں موجود صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔